14 ستمبر، 2010، 1:41 PM

ایمنسٹی انٹرنیشنل

عراق میں امریکی جیلوں میں 30 ہزار سے زائد افراد بغیر مقدمہ کے قید کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں

عراق میں امریکی جیلوں میں 30 ہزار سے زائد افراد بغیر مقدمہ کے قید کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابقعراق میں امریکی جیلوں میں 30 ہزار سے زائد افراد بغیر مقدمہ کے قید کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابقعراق میں امریکی جیلوں میں 30 ہزار سے زائد افراد بغیر مقدمہ کے قید کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔اوران افراد کو وکلاء تک رسائی نہیں دی گئی جس کے باعث ان افراد پرتشدد کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے قیدیوں کوغیرقانونی جیلوں میں قید رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان جیلوں میں اسیر اکثرقیدی تشدد کے باعث ہلاک بھی ہوچکے ہیںامریکی فوج کی جانب سے عراق کی جیل ابو غریب میں قیدیوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم ڈھائے گئے اور عالمی دباؤ کے بعد امریکہ کو یہ جیل بند کرنا پڑی اطلاعات کے مطابق امریکی فوج عراق اور افغانستان میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ برطانوی فوجی افغانستان میں طالبان کے ساتھ ملکر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اس وقت پوری دنیا میں امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کو برائی کا محور قراردیا جارہا ہے۔

News ID 1151183

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha